the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
تلنگانہ کے شیعہ مسلمانوں نے ریاستی وقف بورڈ پر الزام لگایا ہے کہ وہ شیعہ مسلمانوں سے منسلک مذہبی مقامات اور جائیدادوں کے تحفظ میں ناکام ہے ۔ شیعہ لیڈران نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق علاحدہ شیعہ وقف بورڈ کے قیام کی راہ ہموار کرے ۔ حیدرآباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں حکومت تلنگانہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ریاست میں علاحدہ وقف بورڈ قائم کرے ۔ تلنگانہ کے شیعہ مسلمانوں کا ماننا ہے کہ ریاست میں کل وقف جائیدادوں کا تینتیس فیصد حصہ شیعہ عقیدہ سے منسوب ہے لیکن ریاستی وقف کے ریکارڈ میں



صحیح اندراج نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے زیادہ تر کو غیر شیعہ قرار دیا جاتا ہے ۔ علاحدہ وقف بورڈ کے مطالبہ کو لے کر ریاست کے شیعہ مسلمان وقتاً فوقتاً عدالت سے بھی رجوع ہوتے رہے ہیں ۔

شیعہ مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ ریاست میں شیعہ وقف جائیدادوں کا تعین وقف ریکارڈز کے مطابق نہیں بلکہ ان کے شیعہ کردار کو مد نظر رکھ کر کیا جائے ۔ 1998میں بھی عدالت نے ریاستی حکومت کو وقف جا ئیدادوں کے کردار کے تعین کے لئے خصوصی سروے کروانے کی ہدایت دی تھی لیکن ریاست کے شیعہ مسلمانوں کا ماننا ہے کہ آج تک عدلیہ کے اس حکمنامہ پر عمل آوری نہیں کی گئی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.